امریکہ؛ کانگریس کے اتنخابات میں دو مسلمان امیدوار کامیاب

IQNA

امریکہ؛ کانگریس کے اتنخابات میں دو مسلمان امیدوار کامیاب

4:52 - November 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3513094
ایکنا تھران- ایلهان عمر اور رشیده طلیب، دو مسلمان امیدوار بار دیگر انتخابات میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق ڈیموکریٹ اور سومالین نژاد امریکی مسلمان امیدوار ایلهان عمر،مینه سوٹا  سے امریکی کانگریس کے انتخابات میں کامیاب ہوچکی ہے۔

عمر نے اپنے حریف ری پبلیکن امیدوار سیسیلی ڈیویس کو شکست دی جہاں مجموعی ووٹوں میں سے انہوں نے ستتر فیصد کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، انکا کہنا تھا کہ وہ اس نئے دور میں خارجہ پالیسی، رہایش، جاب اور ماحولیات کو ترجیحات میں شامل کررہی ہے۔

CAIR، جو مسلمانوں کی بڑی تنظیم ہے ان کی طرف سے ایلھان عمر کو مسلم فوبیا سے مقابلے کے اعتراف میں انکو خادم سال کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

وہ پہلی باحجاب مہاجر خاتون ہے جنہوں نے رشیدہ طلیب کے ہمراہ مجلس نمایندگان میں داخل ہونے میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

فلسطینی نژاد رشیده طلیب بھی بار دیگر امریکی ریاست مشی گن سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے اور وہ کانگریس میں فلسطینی حقوق کی حامی شمار کی جاتی ہے۔/

 

4098225

نظرات بینندگان
captcha