ایکنا- نیوز ایجنسی الرأی،کے مطابق الیکڑونک دعوت کمیٹی کے ڈائریکٹر عبدالله الدوسری، جو فلاحی کمپلیکس ادارہ النجات سے وابستہ ہے انہوں نے ادارہ اوقاف کی کوششوں کو الکٹرونک دعوت کے حوالے سے سراہا۔
انکا کہنا تھا: علوم قرآنی اور قرآن ترجموں کی دعوت الیکٹرونک شکل میں کامیابی سے جاری ہے اور اب تک پانچ ارب منٹ قران اس سسٹم سے لوگ سن چکے ہیں اور 116 ملین لوگ اس کو سن چکے ہیں جن کا تعلق 249 ممالک سے بتائے جاتے ہیں۔
الدوسری کا کہنا تھا: یہ پروگرام اپنے قرآنی اہداف کے لیے اکیاون زبانوں میں قرآنی ترجمہ پیش کرتا ہے۔
معذور حفاظ کی حوصلہ افزائی کی تقریب مرکز حفظ قرآن العثمان کی جانب سے منعقد ہوئی جسمیں کویتی صدارتی ہاوش کے ڈائریکٹر اور دیگر اعلی حکام کے علاوہ وزارت تعلیم کے نمایندے شریک تھے۔
کویتی صدارتی ہاوس کے ترجمان البرجس کا کہنا تھا کہ قرآن مقابلوں کا مقصد اسپشل افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور قرآنی تدبر اور تفہیم کو عام کرانا ہے تاکہ معاشرے میں قرآنی ثقافت عام ہوسکے۔/
4106084