ایکنا- نیوز ایجنسی The Print کے مطابق آربین طاہر جموں کشمیر کی طالبہ ہے جو بانڈی پور میں زیر تعلیم ہے جنہوں نے قرآنی خطاطی کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
مکمل قرآن مجید کی خطاطی ۹۰۰ صفحات پر مشتمل ہے۔
مذکورہ طالبہ کا کہنا تھا: میری خواہش تھی کہ قرآن مجید کو ہاتھ سے لکھوں اور اس شوق کی وجہ سے خطاطی سیکھنا شروع کیا۔ قرآن مجید کی خطاطی سے قبل میں نے بعض صفحات کی خطاطی کی اور جب احساس ہوا کہ میرا خط اب بہتر ہے تو میں نے خدا کے لطف و کرم سے خطاطی شروع کی۔
انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میرے گھروالوں اور رشتہ داروں نے میری مدد اور حوصلہ افزائی کی۔
اس کاوش پر پاکستان اور انڈیا کے صارفین نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظھار کیا ہے.
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں قرآنی کتابت اور خطاطی کو خاص مقام حاصل ہے اور لوگوں میں مقبول امر سمجھا جاتا ہے۔
اس سے پہلے جولائی میں ایک چھبیس سالہ کشمیری نے بانڈی پور میں قرآن کریم کو ایک لمبے صفحے پر انجام دینے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔/
4106614