سعودی عرب میں کرسمس جشن پر اعتراضات

IQNA

سعودی عرب میں کرسمس جشن پر اعتراضات

8:08 - December 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3513478
ایکنا تھران- سعودی عرب کے بعض شہروں میں کرسمس کے جشن پر بعض سوشل ایکٹویسٹوں نے سخت ردعمل کا اظھار کیا ہے۔

ایکنا- ترکی الان نیوز کے مطابق عرب مجازی دنیا میں بعض وائرل کرسمس جشن اور تقریبات پر اعتراضات کیے جارہے ہیں۔

 

ریاض اور جدہ میں کرسمس پر بعض بڑی تقریبات منعقد کی گیی تھیں جس پر لوگوں نے حیرت کا اظھار کیا تھا۔

 

بعض لوگوں نے اس کو جدید سعودی کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔

 

بعض دیگر نے توحید اور سرزمین نبی اکرم (ص) پر ایسی تقریبات کو توہین آمیز قرار دیا ہے۔

 

بعض دیگر افراد نے سعودی کو تمام اقوام کی سرزمین پر قرار دیتے ہویے  حضرت مسیح(ع) کے جشن کو ایک عام جشن کی طرح شمار کیا ہے۔

 

سعودی عرب میں اس حال میں کرسمس کا جشن منایا گیا جہاں رسول اسلام (ص) کی ولادت پر جشن میلاد کو بدعت قرار دیتے ہوئے سختی سے روکا جاتا رہا ہے.

 

سعودی میڈیا اور اخبارات میں اس حوالے سے خصوصی ایڈیشن شایع کیا گیا اور کرسمس جشن پر ایک اداریے میں لکھا تھا " دیر آید درست آید"

 

سعودی اخبار نے لکھا تھا: کرسمس پر بہت سے رکاوٹوں کو ہٹایا گیا ہے جو اس سے پہلے موجود تھیں۔/

 

4110484

نظرات بینندگان
captcha