پاکستان؛ «عالمی امن اور بقائے باہمی» کانفرنس کا انعقاد

IQNA

پاکستان؛ «عالمی امن اور بقائے باہمی» کانفرنس کا انعقاد

8:17 - January 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3513554
ایکنا تھران- عالمی امن کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان سے کانفرنس پشاور میں خانہ فرھنگ ایران میں منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کے مطابق خانہ فرھنگ ایران پشاور میں سال نو اور میلاد حضرت عیسی مسیح(ع) کی مناسبت سے مقامی کلیساوں کے تعاون سے عالمی امن کے لیے بین المذاہب کانفرنس منعقد کی گیی۔

ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر مهران اسکندریان، پشاور کے علما اور دانشور اس کانفرنس میں شریک تھے جو خانہ فرھنگ کے امام خمینی(ره) ہال میں منعقد کیا گیا۔


بین المذاہب ڈائیلاگ مرکز کے سربراہ علی اکبر ضیایی کا کانفرنس سے کہنا تھا: اس وقت عالمی سطح پر امن و امان ک لیے تمام ادیان و مذاہب میں یکجہتی اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔

انکا کہنا تھا: عدالت و انصاف اور برابری کی بنیاد پر گفتگو ہونی چاہیے تاکہ امن کی راہ ہموار ہوسکے۔

خانه فرهنگ ایران  پشاور کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا: تمام انبیاء اور مذہبی پیشواوں کی آمد کا مقصد امن و محبت کو عام کرانا تھا اور انہیں کی تعلیمات پر چل کر عالمی امن ممکن ہوسکتا ہے.

ہندو پنڈت شام لال، نے یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا:  قرآن کریم کا اہم ترین پیغام شرک سے دوری ہے اور ہندو میں برهما خدا کا مطلب اللّه ہے اور ہماری تعلیمات میں اس کو ایسا رب کہا جاتا ہے جس کا کوئی مثال نہیں۔

پروٹسٹنٹ رہنما شهرزاد مراد، نے خانه فرهنگ ایران پیشاور کی کاوشوں کو خوش آیند قرار دیتے ہویے کہا کہ ایک بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایران آئیڈیل ملک ہے۔

 

جماعت اهل حدیث پیشاور کا کانفرنس سے کہنا تھا: افسوس کے ساتھ کچھ لوگ مذہب کے نام پر بدترین شدت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں تاہم ضروری ہے کہ ان افراد کے مقاصد اور انکے پیچھے ملوث ہاتھوں کو ظاہر کیا جایے تاکہ اسلام کا حقیقی امن کا پیغام عام ہوسکے۔/

 


 

نظرات بینندگان
captcha