ایکنا- نیوز ایجنسی السیاسیه کے مطابق یمنی امور خواتین کمیٹی کے تعاون سے صنعا میں ولادت با سعادت حضرت فاطمه زهرا(س) کی مناسبت سے عظیم الشان جشن منعقد کیا گیا۔
صنعاء میں سوشل ایکٹویسٹ خاتون بشری بدر الدین الحوثی نے جشن کے اجتماع سے خطاب میں سیرت فاطمه الزهرا(س) کی پیروی اور سازشوں کے مقابل بیداری کا مطالبہ کیا.
انکا کہنا تھا کہ یمنی خواتین نے مقاومت اور امریکی- سعودی الائنس حملوں کے خلاف شجاعت کا شاندار مظاہرہ کیا جو قابل تحسین ہے۔
بشری الحوثی نے اسلام میں خواتین کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے عورت کی پہچان چھین لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
صنعاء کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تقریبات منعقد کی گیی جہاں تقریبات میں مغربی دنیا کی جانب سے مسلم خواتین پر سوفٹ وار کے خطرات سے خبردار کیا گیا۔
یمنی صوبہ المحویت میں منعقدہ پروگرام سے خطاب میں مقررین نے یمنی خواتین کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان خواتین نے بین الاقوامی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور مسلمانوں کو ایمان کے ان دشمنوں کے برابر ہوشیاری کی ضرورت ہے۔/
4113859