ایکنا- خبررساں ادارے Louisiana Illuminator، امریکی ریاست لوئیزیانا کی مجلس میں پہلی قرار داد سال ۲۰۲۳ کو پیش کیا گیا ہے جس میں لازمی طور پر تمام اسکولوں میں فریم نصب کیا جائے گا جس پر لکھا ہوگا کہ خدا پر ہمیں ایمان اور اعتماد ہیں«» (In God We Trust)
اس قرار داد کے زریعے تمام اسکولوں کو پابند کیا جائےگا کہ ہر کلاس میں اس جملے کا فریم نصب کیا جائے۔ اسکول انتظامیہ اس جملے کی خطاطی کے فریم کو اسکول خرچے پر تیار اور کلاس میں نصب کریں گے اور اسی طرح اسکول کسی کی جانب سے اس جملے کا تحفہ بھی وصول کرسکتا ہے۔
عبارت «خدا پر ایمان ہے»، پہلی بار سال ۱۸۶۴ کو روایتی سکے پر کندہ کیا گیا تھا اور اسکو اس وقت کے صدر آیزنهاور نے قانون بنایا تھا تاکہ اس جملے کو قومی نعرہ بنایا جائے اور پھر سال 1957 کو اس جملے کو ڈالر پر لکھ دیا گیا۔
اس جملے کے حامی «جک مک فارلنڈ» جو رکن پارلیمنٹ تھا انکا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ بعض لوگ ممکن ہے یہ دعوی کریں کہ اس جملے سے کلیسا و حکومت کی جدائی پر حرف آتا ہے تاہم اس جملے سے کسی پر مذہب تھوپنا مقصد نہیں۔
انکا کہنا تھا: ہر مذہب ایک خاص خدا کا تعین کرتا ہے چاہے کتاب مقدس ہو یا قرآن مجید، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ اس قومی نعرے پر ایمان رکھا جائے اور یہ بہت اچھا ہے کہ اس کو کرنسی پر لکھا جائے، اسکو کرنسی پر لکھا گیا ہے تو اس کو کلاسوں میں نصب کیوں نہ کریں؟
قانون گزاری کا اجلاس دس اپریل ۲۰۲۳ کو منعقد ہوگا۔/
4114676