ایکنا- خبررساں ادارے «الفرات نیوز»، کے مطابق شهادت امام کاظم (ع) کا دن پچیس رجب کل عراق میں منایا گیا۔
اس حوالے سے ساتویں امام کی شہادت کا پرسہ دینے لاکھوں عزادار حرم مطهر کاظمین پہنچے اور عزاداری کی۔
اس حوالے سے کئی روز قبل ہی عراق کے مختلف شہروں سے لاکھوں لوگ واک کرتے ہویے کاظمین پہنچے اور انہوں نے شهادت امام موسی کاظم(ع) کے دن نوحہ خوانی کی اور ماتم کیا۔
اس حوالے سے بغداد اور کاظمین میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیےگیے تھے اور سیکورٹی فورس کے مطابق امام کاظم(ع) کے جلوس میں دہشت گردی کی نیت سے آنے والے تین دہشت گردوں کو خودکش جیکٹ کے ساتھ «الطارمیه» میں ہلاک کردیا گیا۔
شہادت کی مناسبت سے عزاداروں کی سہولت کے لیے حرم مطهر امام موسی کاظم(ع) کے اطراف اور آس پاس موکب لگایے گئے تھے۔
نیوز ایجنسی «میڈل ایسٹ نیوز»، کے مطابق مطهر امام کاظم (ع) کا تابوت کاظمین میں نکالا گیا جہاں لاکھوں عزادار موجود تھے اور اس عزاداری کو مختلف چینلز نے برراہ راست نشر کیا۔
قومی الاینس کے رہنما سید عمار حکیم نے شهادت امام موسی کاظم(ع) کی مناسبت سے پیغام میں کہا کہ امام کے نقش قدم پر صبر و استقامت اور حق کی حمایت میں قیام اور سخت ترین شرایط میں واجبات پر عمل کرنا چاہیے۔/
4122694