کربلا؛ نیمه شعبان پر حرم عباسی میں شمع جلانے کی تقریب+ عکس

IQNA

کربلا؛ نیمه شعبان پر حرم عباسی میں شمع جلانے کی تقریب+ عکس

6:57 - March 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3513904
ایکنا تھران: تئیسویں سالانہ «شمع‌» فیسٹیول نیمه شعبان میں حرم عباسی میں منعقد ہوئی۔

ایکنا- الکفیل نیوز کے مطابق شمع فیسٹیول کربلا میں حرم عباسی کے «باب قبله» میں منعقد ہوئی جہاں آستانہ عباسی کے ڈائریکٹر«افضل الشامی»، سمیت بعض دیگر انتظامیہ کے اعلی افیسران شریک تھے۔

اس فیسٹیول میں ۱۱۸۹ شمع روشن کی گیی جو امام زمانہ(عج) کی سالگرہ اور عمر کے لحاظ سے مربوط ہے اور اس سے عبارت « ومِنّا مَهدِيُّها: مهدی ہم سے ہیں» لکھا گیا تھا۔

تقریب کے آغاز میں قاری «عادل الکربلایی» نے تلاوت کی جس کے بعد آستانہ حسینی و عباسی کے نمایندوں نے خطاب کیا اور نیمه شعبان کے حوالے سے مبارکبادی دی۔

 

شعراء اور منقبت خوانوں نے شان اهل بیت(ع) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اختتام پر مختلف شعرا اور زائرین میں تحایف تقسیم کیے گیے۔

قابل ذکر ہے کہ سالانہ شمع فیسٹیول ہر سال منائی جاتی ہے اور اس میں امام زمانہ(عج) کی عمر مبارک کے حوالے سے اسی تعداد میں شمع روشن کیا جاتا ہے۔  اس فیسٹیول کا آغاز سال ۲۰۰۱ میں حاجی «مقداد کریم هادی» کی جانب سے شهر «صویره» صوبہ «واسط» میں کیا گیا اور بعد میں آستانہ  عباسی اور آستانہ حسینی میں اس کا سلسلہ شروع ہوا۔/

 

 

 

4126594

نظرات بینندگان
captcha