ایکنا- عربی 21 نیوز کے مطابق مسجد ملک عبدالعزیز کے سابق خطیب اور معروف عالم عماد المبیض نے برطانیہ پناہ لیکر ملک سے ہجرت کی وجہ بتا دی۔
ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان پر سعودی عرب میں تمام راستے بند ہوگیے تھے۔
المبیض کا کہنا تھا: خدا نے علما سے عہد لیا ہے اور میری آرزو تھی کہ جب تک زندہ رہوں منبر پر وعظ و نصیحت کرتا رہوں، تاہم میں نے دیکھا کہ اگر میں ایسا ہی جاری رکھوں تو دیگر علما کی طرح مجھے زندانوں میں ڈال دیا جائے گا جس طرح دوسرے علما کو قید کیا گیا ہے۔
مذکورہ عالم نے دوسرے علما سے کہا کہ وہ انکی طرح سعودی عرب کو ترک کردیں، اگر آپ ملک میں حقیقت بیان نہیں کرسکتے اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ کسطرح سے برائیاں ہورہی ہیں مگر آپ بیان نہیں کرسکتے اور شدید آپ ناراض ہیں تو اس صورت میں ہجرت کے سوا کوئی راستہ نہیں اور یہی انبیاء، صحابہ اور صالحین کی روش رہی ہے۔/
4127204