ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Global Village Space، کے مطابق آسمان کو چھونے والے بلند و بالا عمارت یا Skyscrapers / New York جو نیویارک میں واقع ہے عید فطر کی رات پر سبز رنگوں سے روشن کردیا گیا۔
نیویارک ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی ٹوئٹر اکاونٹ پر اس حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے: عید سعید فطر پر سبز رنگوں سے مزین کیا گیا ہے۔
اس بلڈنگ کو ایک اہم حیثیت کا عامل علامتی نشان سمجھا جاتا ہے اور سبز رنگ کو اسلام سے منسوب قرار دیا جاتا ہے جو امن کی علامت ہے۔ رمضان کے اختتام پر دنیا بھر میں مسلمان عید فطر جوش و خروش سے مناتے ہیں۔
ایمپائر اسٹیٹ (The Empire State Building) بلند ٹاور ایک سو دو منزلوں پر مشتمل تجارتی ٹآور ہے جو منھٹن نیویارک میں واقع ہے۔
اس عمارت کو نیویارک کی علامت قرار دی جاتی ہے. یہ عمارت سال ۱۹۳۱ تا سال ۱۹۷۲ اور ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے قیام سے قابل دنیا کی بلند ترین عمارت شمار کیا جاتا تھا۔/
4136006