ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے Houston Chronicle، کے مطابق اسلامی مرکز لاطینی نژاد مسلمانوں کا اہم مرکز شمار ہوتا ہے اور اس مرکز کو یہاں اسپینش زبان بولنے والوں کی اہم ترین مسجد کی حیثت حاصل ہے۔
مرکز کے رکن مجاهد فلچر(Mujahid Fletcher)، کا کہنا تھا: ہم چاہتے تھے کہ ایک مرکز بنائے جہاں مسلم اور غیرمسلم ملکر استفادہ کرسکے اور انسانیت کے ناطے سب مستفید ہوں۔
مسجد و مرکز اسلامی «اسپینش اسلام» اس وقت کافی ترقی کرچکا ہے۔
پیو ریسرچ مرکز کے مطابق یونائیٹیڈ اسٹیٹ میں سال ۲۰۱۷ کو ۳,۵ ملین افراد کا اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ عشرے کے مقابل ڈھائی ملین کا اضافہ ہے اور مذکورہ مرکز کے مطابق ڈھائی لاکھ لاطینی نژاد اس میں شامل ہے۔
هیوسٹن کی مسجد میں مرد و عورت کا یکجا عبادت کرنا منفرد ہے اور ایک غیر اسلامی رسم، جو کسی عیسائی مرکز کی مانند ہے اور اسپینش نو مسلموں کی آمد ایک اہم وجہ بتائی جاتی ہے۔
اکثر مقامی فوڈ فیسٹیول اس مسجد میں منعقد ہوتی ہے جہاں لاطینی امریکن فوڈ اس پروگرام کا اہم حصہ ہے تاہم افطار پارٹی وغیرہ بھی عام ہے اور گذشتہ دنوں ایک پاکستان جوڑے کی جانب سے بریانی کے ساتھ افطاری کا اہتمام کیا گیا۔
فلچر کا کہنا تھا: اگرچہ اسلامی مرکز اسپینش مرکز سے بڑھکر ایک ملٹی کلچر مرکز بن چکا ہے جہاں جمائیکا سے لیکر جاپان تک کے اہل ایمان آتے ہیں اور یہ مرکز نو مسلموں اور اسلام کی طرف مائل افراد کے لیے بہترین مرکز شمار ہوتا ہے۔/
4134777