ایکنا نیوز- خبررساں ادارے القدس العربی کے مطابق عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ مینا سوٹا میں مسجد میں آگ لگانے والے فرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر مسلمان امریکی رکن کانگریس ایلھان عمر کے دفتر میں توڑ پھوڑ میں ملوث ہوسکتا ہے۔
مینه سوٹا کے چھتیس سالہ رہایشی جکی رام لیٹل کو اتوار کوپولیس نے گرفتار کرلیا گیا اور پولیس سربراہ «بلو برایان اوهارا، کے مطابق انکو امریکی مسلمان کیمونٹی میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مسجد میں آگ لگانے کے حوالے سے انکی گرفتاری کو حکم جاری کیا گیا ۔
عدالتی حکام کے مطابق جکی رام نے اعتراف کیا انہوں نے امریکی مسلمان رکن کانگریس کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
اس سے پہلے شهر مینیاپولیس میں دو مساجد میں تخریب کاری کے واقعات رونما ہوئے ہیں. مساجد میں آتش زدگی کے واقعات اس فیصلے کے بعد رونما ہونے لگے جب اس شھر میں پہلی بار مساجد کے اسپیکر سے اذان نشر کرنے کی اجازت دی گیی۔
امریکی مسلم کونسل ( CAIR) کی رپورٹ بعنوان «مدنی حقوق رپورٹ ۲۰۱۸»،کے مطابق سال 2017 میں مساجد کے خلاف ۱۴۴ واقعات رونما ہوئے ہیں اور ان میں ۵۷ واقعات نفرت انگیز جرائم پر مبنی ہے۔/
4138616