نیویارک میڑو میں سیاہ فام کے قتل کا اعتراف

IQNA

نیویارک میڑو میں سیاہ فام کے قتل کا اعتراف

7:54 - May 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3514254
ایکنا تھران: ایک سیاہ فام خانہ بدوش کے امریکی سابق فوجی کے ہاتھوں قتل ہونے پر شدید اعتراضات کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی  CBC، کے مطابق گذشتہ روز سینکڑوں مظاہرین نے نیویارک میں مظاہرہ کیا اور سابق امریکی نیوی اہلکار کی سزا کا مطالبہ کیا جنکے ہاتھوں ایک بے گھر سیاہ فام بنام جرڈن نیلی میٹرو اسٹیشن پر قتل ہوا تھا۔

 

ایک بے گھر سیاہ فام کی مظلومانہ ہلاکت اور عدم توجہ پر لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

 

جعمہ کی شام  منهٹن نیویورک میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے «جسٹس فار جرڈن نیلی» اور «غربت جرم نہیں» پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرہ کیا۔

 

مظاہرین نے پولیس تحقیقات کا مطالبہ کیا کیونکہ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے نیلی کے قاتل کو رہا کردیا ہے۔

 

مقامی عدالت کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق نیلی کی موت گلا دبانے سے ہوئی ہے۔

 

مقامی زرائع کے مطابق بے گھر سیاہ فام جرڈن نیلی اور امریکی نیوی اہلکار میں جھگڑے کی تفتیش کے بعد چوبیس سالہ اہلکار کو رہا کردیا گیا ہے۔

 

نیویارک کے مئیراریک ایڈمز نے واقعے میں نفساتی مسائل کو اہم عامل قرار دیا ہے تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

 

حالیہ سالوں میں ریلوے اسٹیشنوں پر ایشائی باشندوں پر بڑھتے حملے کے واقعات کے بعد پولیس کی جانب سے گشت کا سلسلہ وسیع کردیا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق میٹرو اسٹیشن پر سیاہ فام نیلی کو ایک نامعلوم شخص تین منٹ سے زاید گلا دبا کر رکھتا ہے جب کہ دو اور لوگ نیلی کے ہاتھوں کو پکڑے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

 

روئٹرز نے اس ویڈیو کو درست قرار دیا ہے۔

 

جرڈن نیلی نیویارک میٹرو اسٹیشن میں مائیکل جیکسن کی کاپی کرنے کے حوالے سے مشہور تھا۔/

 

4138927

 

نظرات بینندگان
captcha