ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الوطن نیوز کے مطابق دنیائے اسلام اور مصر کے معروف استاد شیخ محمد صدیق منشاوی، چون سال قبل ۲۰ جون 1969 کو 49 سال کی عمر میں وفات پاگیے۔
انکے چاہنے والے مقام نھاوند اور لحن کے ساتھ پرسوز آواز میں تلاوت پر انکو روتی آواز اور بادشاہ نھاوند کے لقب سے یاد کرتے ہیں کیونکہ انکی تلاوت کافی پرسوز ہوتی ہے۔
دنیا کے معروف قاری 1920 کو مصری صوبہ سوھاج ے گاوں منشا میں ایک قرآنی فیملی میں پیدا ہوئے جہاں کافی قاری اور حافظ موجود تھے۔
کہا جاتا ہے کہ منشاوی کے گھر میں ۱۸ حفاظ موجود تھے جو قرآن کی خدمت میں موجود تھے.
انہوں نے سال ۱۹۵۴ میں ریڈیو مصر سے تلاوت قرآن شروع کیا اور پہلا سوره لقمان تھا جس کی انہوں نے تلاوت کی۔
معروف ہے کہ شیخ الشعراوی انکی تلاوت بارے کہتے ہیں جو چاہتا ہے کہ خاشعانہ انداز میں تلاوت کرے وہ منشاوی کو سنے انہوں نے چار دوست شیخ مصطفی اسماعیل، شیخ عبدالباسط، شیخ محمود البنا اور شیخ خلیل الحصروی کے ساتھ بحراوقیانوس کو پار کیا اور انکی سواری دریائے قرآن میں تا قیامت چلتی رہے گی۔
اس ویڈیو میں استاد منشاوی کی تلاوت سن سکتے ہیں جسمیں آیات آیات ۷۶ تا ۸۱ سوره مبارکه الاسراء کی تلاوت کی گیی ہے۔/
4149088