بد اخلاقی، اجتماعی تعلقات کے لیے قینچی

IQNA

قرآن میں اخلاقی نکات / 28

بد اخلاقی، اجتماعی تعلقات کے لیے قینچی

4:28 - October 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3515042
ایکنا تھران: اجتماعی تعلقات میں اعتماد اہم ترین اصول ہے اور ایک معاشرے میں بڑے کام اعتماد ہی کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے تاہم کس چیز کی وجہ سے اعتماد ختم ہوتا ہے؟

ایکنا نیوز- معاشرے میں ایکدوسرے سے دوری کا ایک اہم سبب سوء ظن یا بد اخلاقی ہے۔ بداخلاقی اور برا رویہ اور سختی سے پیش آنا باعث بنتا ہے کہ معاشرے میں اخلاقی کی نقائص میں شمار ہوتا ہے۔

بد اخلاق شخص کم صبر ہوتا ہے اور جلد اپنا کنٹرول کھو دیتا ہے اور لوگوں کو اپنے سے رنجیدہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں اجتماعی زندگی کو خطرہ پیش ہوتا ہے اور اس طرح وہ تنہائی کا شکار ہوتا ہے اور لوگوں سے رابطہ ختم ہوتا ہے اسی لیے  امیرالمومنین(ع) امام علی فرماتے ہیں: «لا عَيْشَ لِسَيِّى الْخُلْقِ؛ بداخلاق کی زندگی نہیں» کیونکہ وہ خود بھی زحمت میں ہے اور دوسروں کو بھی مشکل میں ڈالتا ہے۔

لہذا جو اس بری صفت میں گرفتار ہے وہ جلد اس سے چٹھکارے کی کوشش کرے اورعلما اخلاق کے نسخوں پر عمل پیرا ہوجائے۔

بعض أوقات انسان کا اخلاق اس وجہ سے برا ہوتا ہے کہ وہ بد اخلاق لوگوں سے میل جول رکھتا ہے۔

قرآن کریم اس برے اخلاق کے بعض مصداق کی طرف اشارہ کرتا ہے:

 

غرور

قرآن میں ایک بری چیز کی مذمت کی گیی ہے وہ مغرور ہونا ہے. ارشاد باری تعالی ہے: « وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ؛ بے توجہی سے لوگوں سے منہ مت موڑ لو، اور غرور کے ساتھ زمین پر مت چلو کہ خدا کسی مغرور کو پسند نہیں کرتا»(لقمان: 18)

 

بلند آواز سے بولنا

ایک اور بری صفت جس کو خدا پسند نہں کرتا وہ بلند آواز سے بات کرنا ہے اور اس بارے  قرآن میں ارشاد باری تعالی ہوتا ہے:« وَاقْصِدْ فِي مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ ۚ إِنَّ أَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ ؛ چلنے میں، اعتدال یا میانہ روی کی رعایت کیجیے، آواز نیچی کرلے (اور بلند لہجے میں مت بولو) که بد ترین آواز گدھے کی آواز ہے».

نظرات بینندگان
captcha