ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق جرمن کلب بائرین مونیخ کے مالک کریسٹین ڈریسن نے کہا ہے کہ نصیر مزراوی نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ ایک امن دوست انسان کے طور پر جنگ اور دہشت گردی کو رد کرتا ہے اور اگر انکے بیان سے کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہے۔
بائرن مونیخ کلب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کلب کا خیال ہے کہ فٹبال مختلف ثقافتوں کے درمیان ایک رابطے کا نام ہے، نصیر بائرن مونیخ کا حصہ رہے گا تاہم وہ زخمی ہونے کی وجہ سے ایک میچ سے باہر رہ سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے: جرمن کلب فلسطین کاز کے حوالے سے لاتعلق ہے اور اس سے پہلے ماینٹس کلب بھی اپنے ایک کھلاڑی أنور الغازی کو فلسطین کی حمایت کی وجہ سے کلب سے باہر کرچکا ہے۔
نصیر مزروعی نے گذشتہ دنوں فلسطین کی حمایت کے حوالے سے آیت ۴۲ سوره مبارکه ابراهیم کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا: وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ :
اور خدا جس چیز کے بارے میں ستم کار سمجھتے ہیں کہ خدا اس سے غافل ہے، خدا اس کو روز جزا تک ملتوی رکھتا ہے کہ انکی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔ (۴۲)
4176644