امریکی ویٹو قتل عام میں شریک ہونا ہے

IQNA

امریکی ویٹو قتل عام میں شریک ہونا ہے

7:50 - December 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3515456
ایکنا: فلسطینی تنظیم نے سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو کو نسل کشی میں شرکت قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق عزت الرشق نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو سلامتی کونسل میں ویٹو کرنے کو قتل عام میں شریک ہونے کے مترادف قرار دیا ہے۔



عزت الرشق کا بیان میں کہنا تھا: « ہم سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس ویٹو کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ وہ قتل عام میں برابر کے شریک ہے۔.»

سلامتی کونسل میں تیرہ ممالک نے جنگ بندی کی حمایت کی اور برطانیہ نے مخالفت کی جب کہ امریکہ نے قرار  داد ویٹو کردی۔

امریکی نمایندے نے کہا کہ امریکہ فوری جنگ بندی کی حمایت نہیں کرتا۔

 

عرب امارات نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی تاہم اس کو ویٹو کردیا گیا ، جنگ بندی کا مقصد بڑی تعداد میں عام لوگوں کی ہلاکت کا سلسلہ روکنا تھا۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے مشیر مارٹین گریفیث، نے غزہ کی صورتحال کو خوفناک قرار دیتے ہوئے شق 99 کے تحت فوری جنگ بندی کا حکم صادر کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے قانون کی شق 99 تاریخ میں نو بار عمل میں لایا گیا ہے اور اس کے مطابق جنرل سیکریٹری امن ک پیش ہر اقدام اٹھا سکتا ہے۔/


4186705

نظرات بینندگان
captcha