مسجد النبی میں رضا کاروں نے ۷۰۰ هزار گھنٹے فری کام کیے

IQNA

مسجد النبی میں رضا کاروں نے ۷۰۰ هزار گھنٹے فری کام کیے

5:26 - December 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3515513
ایکنا: سال 2023 میں رضا کار گروہوں نے 747 ہزار گھنٹے فری کام کیے تاکہ مسجد النبی میں نمازیوں اور زائرین کی مدد کرسکے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الریاض کے مطابق، رضاکار گروپوں نے 2023 میں 747,549,000 گھنٹے رضاکارانہ طور پر مسجد النبی میں نمازیوں کی خدمت کے لیے وقف کیے۔ یہ رضاکارانہ کام مسجد النبی کے نمازیوں کو مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

 

 یہ رضاکارانہ کام 27,880 مرد و خواتین خادموں نے مسجد النبی کے مرد اور خواتین کے حصوں میں اور 295 سے زیادہ رضاکارانہ عہدوں پر مختلف شعبوں میں کیا ہے، جن میں مردوں کے لیے 151 رضاکارانہ عہدے اور خواتین کے حصے میں 144 رضاکارانہ مواقع شامل ہیں۔

 

اس رضاکارانہ کام کے بڑے حصے میں رہنمائی کی خدمات اور فیلڈ سروسز کی فراہمی شامل ہے، جس میں بزرگوں اور معذور افراد کو مسجد نبوی کے گرد گھومنے میں مدد کرنا اور مختلف زبانوں میں مقامی رہنمائی کی خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔ یہ رضاکارانہ کام پوری مسجد الحرام اور مسجد النبی کی نگرانی میں اور 52 سے زائد سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

 

 مسجد الحرام اور مسجد النبی کے مجموعی انتظام نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بیت اللہ الحرام کے زائرین کے لیے وسیع خدمات کی فراہمی کو وسعت دی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر خدمات خصوصی ایپلی کیشنز اور پروگراموں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں، تاہم، رضاکار گروپوں کے ساتھ ساتھ عام انتظامیہ کے عملے، خاص طور پر بزرگوں اور معذوروں کے لیے آمنے سامنے خدمات کی فراہمی میں بھی نمایاں طور پر توسیع ہوئی ہے۔

 

4188306

نظرات بینندگان
captcha