حج قیام امن اور حمایت فلسطین کے لیے عظیم موقع

IQNA

کینیڈین دانشور ایکنا ویبنار سے:

حج قیام امن اور حمایت فلسطین کے لیے عظیم موقع

9:22 - June 12, 2024
خبر کا کوڈ: 3516565
ایکنا: اسلامی شناسی کے ماہر جان آندرو مورو کے مطابق حج صرف عبادت نہیں بلکہ عظیم بیداری کا اجتماع ہے اور اس سے مسلم پاور کی نمایش ہونی چاہیے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، بین الاقوامی ویبینار "حج، قرآن محوری اور غزہ کے ساتھ یکجہتی" حج کے نعرے پر مرکوز تھا۔ " سیمینار  ایکنا کے زیر اہتمام اور فیزیکلی اور آن لائن  ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی شرکت سے ایکنا آفس میں منعقد ہوا۔


 
ڈاکٹر محمد علی اذرشاب، تہران یونیورسٹی کے پروفیسر؛ ملیشیا کی اسلامی تنظیموں کی کونسل کے سیکرٹریٹ کے سربراہ اعظمی عبدالحمید؛ شیخ غازی حنینہ، لبنان کے مسلم علماء کی اسمبلی کے سربراہ؛ ترکی کی اہل بیت علما یونین کے سربراہ قادر آکاراس اور کینیڈین ماہر اسلام اور نئے مسلمان جان اینڈریو مورو اس ویبینار کے مقررین تھے۔



جان اینڈریو مورو، ایک کینیڈین اسلام شناس اور نو مسلمان، نے واضح کیا: حج صرف ایک عبادت نہیں ہے۔ اس کے باطنی معنی کو یاد رکھنا ضروری ہے۔ حج الہی توحید، انسانی، مذہبی اور سماجی اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس لیے حج دنیا میں امن کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔ آئیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں؛ مسئلہ اُمت مسلمہ کی طاقت کو ظاہر کرنے اور درحقیقت فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا ہے اور یہ ایک موقع اور ایک آئیڈیل ہے جس کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔/



ٹیگس: ایکنا ، حج ، ویبنار
نظرات بینندگان
captcha