ایکنا نیوز- الغد نیوز کے مطابق، غزہ کی جماعت کے مبلغ اور امام محمد ابو سعدا، جو آج صبح الدراج مکتب پر بمباری میں شہید ہوئے تھے، اس ویڈیو میں وہ سورہ الزخرف کی درج ذیل آیات پڑھ رہے ہیں۔
اِنَّ الْمُجْرِمِيْنَ فِىْ عَذَابِ جَهَنَّـمَ خَالِـدُوْنَ (74)
بے شک گناہگار عذابِ دوزخ ہی میں ہمیشہ رہیں گے۔
لَا يُفَتَّـرُ عَنْـهُـمْ وَهُـمْ فِيْهِ مُبْلِسُوْنَ (75)
ان سے ہلکا نہ کیا جائے گا اور وہ اسی میں مایوس پڑے رہیں گے۔
وَمَا ظَلَمْنَاهُـمْ وَلٰكِنْ كَانُـوْا هُـمُ الظَّالِمِيْنَ (76)
اور ہم نے تو ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ خود ہی ظالم تھے۔
وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ ۖ قَالَ اِنَّكُمْ مَّاكِثُوْنَ (77)
اور وہ پکاریں گے اے مالک تیرا پروردگار ہمارا کام تمام کر دے، وہ کہے گا بے شک تمہیں تو ہمیشہ رہنا ہے۔
لَقَدْ جِئْنَاكُمْ بِالْحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُوْنَ (78)
ہم تو تمہارے پاس سچا دین لا چکے اور لیکن تم میں سے اکثر دین حق سے نفرت کرتے ہیں۔
اَمْ اَبْـرَمُـوٓا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْـرِمُوْنَ (79)
کیا انہوں نے کوئی بات طے کرلی ہے تو ہم بھی طے کرنے والے ہیں۔
اَمْ يَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْـمَعُ سِرَّهُـمْ وَنَجْوَاهُـمْ ۚ بَلٰى وَرُسُلُنَا لَـدَيْهِـمْ يَكْـتُبُوْنَ (80)
کیا وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کا بھید اور مشورہ نہیں سنتے، کیوں نہیں اور ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں۔
قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْـمٰنِ وَلَـدٌ فَاَنَا اَوَّلُ الْعَابِدِيْنَ (81)
کہہ دو اگر اللہ کا بیٹا ہوتا تو سب سے پہلے میں عبادت کرتا۔
سُبْحَانَ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُوْنَ (82)
آسمانوں اور زمین اور عرش کا رب پاک ہے ان باتوں سے جو وہ بناتے ہیں۔
ہفتے کے روز، صہیونی حکومت کے جنگجوؤں نے صبح کی نماز کے دوران غزہ شہر کے الدراج محلے میں واقع تبیین اسکول کی مسجد پر بمباری کی، جس میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
جہاں صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں یہ اسکول حماس کی افواج کی کمان کی جگہ ہے، وہیں اس اسکول میں صہیونی حکومت کے اس خوفناک جرم کے زیادہ تر شہید بچے اور بوڑھے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ سکول فلسطینی پناہ گزینوں کا گھر تھا۔/
4231084