انڈیا میں بین المذاہب کانفرنس کا اہتمام+ تصاویر

IQNA

انڈیا میں بین المذاہب کانفرنس کا اہتمام+ تصاویر

18:32 - October 29, 2024
خبر کا کوڈ: 3517363
ایکنا: ایرانی وفد کے دورہ ایران کے موقع پر مختلف مسالک کے علماء کے ساتھ بین المذاہب کانفرنس منعقد کی گیی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں ایک ایرانی وفد نے، جس میں حجت‌الاسلام والمسلمین ابوالحسن نواب (سربراہ بین الاقوامی مذاہب یونیورسٹی قم)، آیت‌الله احمد مبلغی (ممبر مجلس خبرگان رهبری)، اور آیت‌الله ابوالقاسم علیدوست (ممبر جامعه مدرسین حوزه علمیه قم) شامل تھے، گزشتہ بدھ کو ایک بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں ہندو، سکھ، عیسائی، بودھ، پارسی اور جین مذاہب کے رہنما شریک ہوئے۔
 
نشست میں مقررین نے مذاہب کے مابین مکالمے اور تعامل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مذاہب کے پیروکاروں کے مابین مشترکہ فہم، ہم آہنگی، اور امن قائم ہو سکے۔
 
ایرانی وفد نے جمعرات،  کو ایک نشست میں اہل سنت کے علمائے کرام، جن میں بریلوی اور دیوبند کے علما شامل تھے، سے ملاقات کی اور اسلامی فرقوں کے مابین تقریب و وحدت کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔
 
علی گڑھ یونیورسٹی میں بھی ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہندوستان کے مذہبی رہنما اور علمی شخصیات شریک ہوئیں۔ ایرانی وفد نے مدرسہ دیوبند کا دورہ کیا اور وہاں کے علما اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔
 
ایرانی وفد نے دہلی میں سکھوں کے مشہور عبادتگاہ "بنگلا صاحب" کا بھی دورہ کیا، جہاں سکھ رہنما سردار اقبال سنگھ لالپورا (وزیر اتحادیہ) اور سردار رنجیت سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر حجت‌الاسلام نواب نے ایران اور ہندوستان، خصوصاً سکھ مذہب کے پیروکاروں کے درمیان تاریخی گرم تعلقات پر زور دیا اور بتایا کہ دانشگاه ادیان و مذاهب میں سکھ اسٹڈیز کا شعبہ موجود ہے جو یونیورسٹی پنجابی پٹیالا کے سکھ اسٹڈیز شعبے کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔
 
سکھ رہنما سنگھ چاندوک، جو ایرانی وفد کے ساتھ تھے، نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات کی تاریخ ایک ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے، اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی اور گرم تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارسی زبان سات سو سال سے زائد عرصے تک ہندوستان میں رائج رہی اور سکھ دربار کی سرکاری زبان بھی تھی۔ کئی سکھ مصنفین، دانشور اور مذہبی رہنماؤں نے اپنی کتابیں فارسی میں لکھیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ سکھ، مذہبی اور اعتقادی مشترکات کی بنا پر ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے رہے ہیں۔ سکھ عبادتگاہیں، مساجد کی طرح گنبد والی ہوتی ہیں، وہ یکتاپرست ہیں اور "اللہ" کو اپنا خدا اور حاضر و ناظر مانتے ہیں۔ ہم اللہ کو نور کا خالق مانتے ہیں۔
 
چاندوک نے کہا کہ سکھ ہمیشہ شیعوں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رکھتے آئے ہیں، اور ایران میں سو سال سے مقیم سکھ برادری کو ائمہ اطہار اور ایرانی تاریخ و ثقافت سے محبت اور عقیدت ہے۔ ان کا اپنا عبادتگاہ ہے اور ان میں سے بعض ایرانی شہریت بھی رکھتے ہیں اور فوجی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما گورونانک نے سولہویں صدی میں اپنے سفر کے دوران ایران سے گزرتے ہوئے ایک ایرانی ساتھی مردانہ کو ساتھ لیا تھا، جو خرمشہر میں وفات پا کر وہیں دفن ہوئے۔ ایران میں اس مزار کی وجہ سے سکھ برادری کے دل میں ایران کی بہت قدر اور احترام ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ مقام معظم رہبری نے سکھوں پر خاص توجہ دی ہے اور سکھ جوانوں کو ان کے مذہبی لباس اور شکل و صورت برقرار رکھنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے ایران میں سکھ برادری کے قیام اور روزمرہ کے امور کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔
 
چاندوک نے کہا کہ سکھ ایران کو اپنی زیارت گاہ مانتے ہیں اور ایران کے سفر اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایرانی حکام سے سکھوں کے لیے ایران میں سفر کی سہولیات فراہم کرنے کی امید ظاہر کی۔

 

برگزاری همایش بین‌ادیانی در سفر هیئت ایرانی به هند

برگزاری همایش بین‌ادیانی در سفر هیئت ایرانی به هند

برگزاری همایش بین‌ادیانی در سفر هیئت ایرانی به هند

برگزاری همایش بین‌ادیانی در سفر هیئت ایرانی به هند

برگزاری همایش بین‌ادیانی در سفر هیئت ایرانی به هند

برگزاری همایش بین‌ادیانی در سفر هیئت ایرانی به هند

 

 

4244740

نظرات بینندگان
captcha