ایکنا نیوز، آستان قدس رضوی کے مرکز امور قرآنی کے نمائندوں کی قیادت میں حسین مقدمکیا، جو قومی منصوبہ "تلاوت شباب الرضا" کے سیکرٹری جنرل ہیں، کربلا معلی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ساتویں قرآنی مقابلے "شوق تلاوت" کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
اس دورے کے دوران، آستان قدس رضوی کے قرآنی امور کے وفد نے دارالقرآن الکریم، عتبہ حسینیہ کے صدر شیخ خیرالدین علی ہادی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ساتویں قرآنی مقابلے "شوق تلاوت" کے پوسٹر کی رونمائی بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ ساتویں مقابلے "شوق تلاوت" کے ابتدائی مراحل گذشتہ ہفتے سے شروع ہوئے تھے، جس میں امیدواروں سے تلاوت کی ویڈیوز طلب کی گئیں، اور یہ مرحلہ گذشتہ روز تک جاری رہا۔ ان ویڈیوز کی جانچ کے بعد، مقدماتی مرحلہ جزیرہ کیش میں منعقد ہوگا، جس کے بعد کربلا معلی میں اس مقابلے کا حتمی مرحلہ منعقد کیا جائے گا۔/
4251391