شام میں وحدت بارے تحریر الشام کا اعلامیہ

IQNA

شام میں وحدت بارے تحریر الشام کا اعلامیہ

15:13 - December 18, 2024
خبر کا کوڈ: 3517662
ایکنا: تحریر الشام کے سربراہ نے شامی حکومت اور قبائل میں اتفاق رائے پر تاکید کی ہے۔

ایکنا نیوز- میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق احمد الشرع، جو ابو محمد الجولانی کے نام سے مشہور ہیں اور بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شام میں اقتدار سنبھالنے والے ہیئت تحریر الشام کے سربراہ ہیں، نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں سماجی انصاف کی ضمانت کے لیے حکومت اور تمام فرقوں اور گروہوں کے درمیان ایک اجتماعی معاہدے کا قیام ضروری ہے۔

ہیئت تحریر الشام کی قیادت میں مسلح گروہوں کے اتحاد نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ الجولانی، جو اب اپنے اصلی نام احمد الشرع استعمال کر رہے ہیں، نے زور دیا ہے کہ شام کو متحد رہنا چاہیے اور سماجی انصاف کی ضمانت کے لیے حکومت اور تمام فرقوں کے درمیان ایک معاہدہ ہونا چاہیے۔

بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ملک کی تعمیر کی ذہنیت کو اپنانا چاہیے اور مخالف گروہوں کی ذہنیت سے دور رہنا چاہیے۔ اس لیے مسلح گروہوں کو تحلیل کیا جائے گا، جنگجوؤں کو وزارت دفاع میں ضم ہونے کے لیے تیار کیا جائے گا، اور سب قانون کے تابع ہوں گے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ انہوں نے دمشق میں برطانیہ کی وزارت خارجہ کے ایک وفد سے حالیہ ملاقات میں اس ملک کے بین الاقوامی کردار اور تعلقات کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنا ضروری ہے تاکہ مختلف ممالک میں موجود شامی پناہ گزین اپنے وطن واپس آ سکیں۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب شام کے سیاسی اور سفارتی منظرنامے میں نئے اور پیچیدہ حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ برطانیہ اور امریکہ، جو اہم بین الاقوامی کردار ادا کرتے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ ہیئت تحریر الشام سے رابطے کے ذریعے شام کے مستقبل میں ایک مرکزی کردار حاصل کریں۔/

 

4254675

نظرات بینندگان
captcha