جعفر حسینی، ادارہ امور قرآنی ادارہ کل اوقاف و امور خیریہ خراسان رضوی نے ایکنا خراسان رضوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلے ہر سال اوقاف اور امور خیریہ کی تنظیم کے زیر اہتمام اور عید مبعثِ رسول اکرم ﷺ کے مبارک ایام میں منعقد ہوتے ہیں۔ یہ مقابلے بین الاقوامی سطح پر اہم ترین قرآنی تقریبات میں سے ایک ہیں، جنہیں دنیا بھر کے قاریوں اور حفاظ کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال یہ مقابلے مشہد میں منعقد ہوں گے، جن کی افتتاحی تقریب چبھیس جنوری کو حرم مطہر رضوی کے قدس ہال، واقع شیخ طوسی صحن میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔
حسینی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ مقابلے اکتیس جنوری، بروز جمعہ، مختلف شعبوں میں بہترین قاریوں اور حفاظ کی پہچان کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔ ان شعبوں میں مکمل حفظ، تحقیق کے ساتھ قرات، اور ترتیل کے ساتھ قرات شامل ہیں، اور یہ مقابلے مردوں اور خواتین دونوں کے لیے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقابلے کو شایانِ شان بنانے کے لیے انتظامی کمیٹی کی متعدد نشستیں ہو چکی ہیں اور یہ اجلاس تاحال جاری ہیں۔/
4260383