بین الاقوامی قرآنی مقابلہ ثقافتی ڈیپلومیسی کی عمدہ مثال ہے

IQNA

جنرل سیکریٹری ادارہ اوقاف خراسان رضوی:

بین الاقوامی قرآنی مقابلہ ثقافتی ڈیپلومیسی کی عمدہ مثال ہے

8:43 - January 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3517850
ایکنا: حجت‌الاسلام والمسلمین محمد احمدزاده نے قرآنی مقابلوں کو ایران کے طاقتور ثقافتی سفارت کاری قرار دیا۔

حجت‌الاسلام والمسلمین محمد احمدزاده، جنرل سیکریٹری اوقاف و امور فلاح و بہبود خراسان رضوی، نے قرآنی مقابلوں کی بین‌الاقوامی سطح پر اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ  قرآنی مقابلے، تبادلِ ثقافت اور اسلامی ممالک کے درمیان قرآنی سفارت کاری کے لیے بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "کتاب واحد، امت واحد" ہمارا مرکزی شعار ہے، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ اسلامی معاشروں میں بے شمار مشترکات موجود ہیں، اور ان میں سب سے عظیم اشتراک قرآن کریم ہے، جسے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین‌المللی سطح پر ان مقابلوں کے انعقاد سے اسلامی معاشروں میں ہم آہنگی اور قربت ایک ایسے مرکزی اور بنیادی نکتے پر مرکوز ہوتی ہے جو انسانیت کی فلاح و بہبود کی ضامن ہے۔ یہ قرآنی مقابلے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں اور ان سے اسلامی دنیا کو مزید یکجہتی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔

احمدزاده نے کہا کہ قرآن کریم کے عالمی مقابلے، جو امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے قریب منعقد ہوتے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کی قرآنی اور ثقافتی سفارت کاری کا ایک طاقتور ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس سال کے مسابقات کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ قرآن کو عترت کے ساتھ جوڑا گیا ہے، اور یہ مسابقات امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں منعقد ہو رہے ہیں، جو ان کے وقار اور اہمیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔/

 

4260986

نظرات بینندگان
captcha