اسلامی ـ قرآنی اسٹارٹ اپ «طلوع برکت» کا اہتمام

IQNA

اسلامی ـ قرآنی اسٹارٹ اپ «طلوع برکت» کا اہتمام

5:42 - February 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3517929
ایکنا نیوز: اسلامی- قرآنی اسٹارٹ اپ پروگرام سو تخلیقی ماہرین کی شرکت کے ساتھ یونیورسٹی قرآنی علمی اداروں کے تعاون کے ساتھ شروع کیا گیا ۔

ایکنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ستارویں اسلامی-قرآنی اسٹارٹ اپ ایونٹ "طلوع برکت" منگل، کو مرکز قرآنی ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ  (جو یونیورسٹی علمی ادارے سے وابستہ ہے) کے زیر اہتمام آغاز ہوا۔

یہ ایونٹ مصنوعی ذہانت، سیاحت و ٹورزم، اسلامی معیشت و بینکاری، تجسمی فنون، تعمیرات و داخلی سجاوٹ، کھلونے و ویڈیو گیمز، صحت اور حلال غذائی مصنوعات، ملٹی میڈیا مواد کی تیاری، ویب و ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ اور اسلامی فیشن جیسے موضوعات پر مرکوز ہے۔

 

آغاز رویداد استارتاپی اسلامی ـ قرآنی «طلوع برکت»

یہ تین روزہ ایونٹ، جو صدارتی ہاوس سے وابستہ ادارے میں منعقد ہوا، تخلیقی اور جدید خیالات کے حامل افراد کی قابل ذکر شرکت کے ساتھ جاری رہا۔ قرآنی ٹینکنکل مرکز کی سربراہ، زہرا کامیاب نے اس موقع پر زور دیا کہ ان تین دنوں میں 53 گھنٹوں پر مشتمل فکری نشستیں ہوں گی، اور یہ ایونٹ تجدیدِ اختراع، قرآنی تصورات اور کاروباری آئیڈیاز کی مارکیٹ میں تجارتی حیثیت کو یکجا کرے گا۔

.

آغاز رویداد استارتاپی اسلامی ـ قرآنی «طلوع برکت»

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کاروبار، مارکیٹ ریسرچ، مصنوعی ذہانت، ایپلیکیشنز، گیم ڈویلپمنٹ، ملبوسات اور سیاحت جیسے شعبوں میں جدید نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے، اور "طلوع برکت" جیسے ایونٹس انہی امور پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

 

آغاز رویداد استارتاپی اسلامی ـ قرآنی «طلوع برکت»

اس قرآنی پروگرام کے دوران یونیورسٹی علمی تحقیقی ادارہ اور ایکنا نیوز ایجنسی کے سربراہ، جلیل بیت‌مشعلی نے بھی شرکت کی اور منتظمین، شرکاء اور مینٹورز سے گفتگو کی۔/

 

آغاز رویداد استارتاپی اسلامی ـ قرآنی «طلوع برکت»

 

 

4263976

نظرات بینندگان
captcha