دبئی میں «هر گھر ایک قرآن» پروگرام کا اہتمام

IQNA

دبئی میں «هر گھر ایک قرآن» پروگرام کا اہتمام

5:48 - February 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3517930
ایکنا: دبئی قرآنی ایوارڈ کے مطابق شعبان کے مقدس مہینے میں پروگرام بعنوان «هر گھر ایک قرآن» منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز، mediaoffice.ae  نیوز کے مطابق ، دبئی میں ہر گھر تک قرآن کی تقسیم کا منصوبہ یکم شعبان سے مساجد کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔

دبئی کے اسلامی و فلاحی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل اور دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر، احمد درویش المہیری نے بتایا کہ یہ اقدام دبئی کے ولی عہد کی ہدایات کے تحت مساجد کے معاشرتی کردار کو مضبوط بنانے اور مختلف طبقات کو قرآن تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے مقاصد میں دینی آگاہی میں اضافہ، رمضان المبارک میں قرآن کی تلاوت اور حفظ کی حوصلہ افزائی، آیات پر تدبر، اور قرآن کو مسلمانوں کی زندگی کے بنیادی مذہبی ماخذ کے طور پر اپنانے کی کوشش شامل ہے۔

المہیری نے وضاحت کی کہ دبئی کے اسلامی و فلاحی امور کے ادارے کی ورکنگ ٹیمیں، جن میں مساجد کے امام اور مؤذن شامل ہیں، آئندہ دنوں میں قرآن کے نسخے حاصل کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کریں گی تاکہ عوام کو انہیں حاصل کرنے میں سہولت ہو۔

قابل ذکر ہے کہ "مؤذن محلہ" کا منصوبہ بھی حال ہی میں دبئی میں نافذ کیا گیا ہے، اور شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم، ولی عہد دبئی نے اس منصوبے کے تحت 6 سے 14 سال کے بچوں کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے مساجد کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد بچوں کو مساجد سے جوڑنا، انہیں اذان دینے کی ترغیب دینا، رمضان المبارک میں باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے آمادہ کرنا، اور ان کے مساجد سے تعلق کو مزید گہرا کرنا ہے۔/

 

4264031

ٹیگس: دبئی ، قرآن ، گھر ، شعبان
نظرات بینندگان
captcha