بحرین سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، یہ تقریب اسلامی تحریک "وفای اسلامی" کی کال پر منعقد کی گئی، جس میں بحرین کے مختلف علاقوں میں شہید سید حسن نصر اللہ کے جنازے کی علامتی تشییع "ہم اپنے عہد پر قائم ہیں" کے نعرے کے ساتھ کی گئی۔
تقریب میں شریک افراد نے فلسطینی کاز کی حمایت اور اپنے ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت میں نعرے لگائے۔ انہوں نے بحرین کی سرزمین پر کسی بھی صیہونی موجودگی کی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز، عراق کے صوبہ ذی قار اور ناصریہ میں بھی ان دو عظیم شہداء کے علامتی جنازے کی پرجوش اور وسیع پیمانے پر تشییع کی گئی۔ یہ تقریب عراقی عوام کی جانب سے شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے لیے گہری عقیدت اور احترام کی علامت تھی۔/
4267584