ایرانی آثار؛ الجزایر میں تمام فنون کا اہم سرچشمہ

IQNA

الجزایری آرٹسٹ خاتون ایکنا سے؛

ایرانی آثار؛ الجزایر میں تمام فنون کا اہم سرچشمہ

5:06 - March 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3518126
ایکنا: الجزائر کی مشہور تذہیب کار اور اسلامی فنون کی ماہر امل ضیف‌اللہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی فنون کا سب سے پہلا اور مستند حوالہ ہے۔

امل ضیف‌اللہ نے تہران میں منعقدہ 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کے موقع پر ایکنا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "الحمدللہ، یہ ایک نہایت خوبصورت اور پررونق نمائش ہے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ ہم بھی اس میں شرکت پر بےحد خوش ہیں۔"

قرآن کریم کے ساتھ فنکارانہ وابستگی انہوں نے اپنی قرآنی اور فنکارانہ سرگرمیوں کے بارے میں کہا: "میں ایک ماہر تعمیرات، قدیم آثار اور اسلامی فنون، خاص طور پر اسلامی تزئینات کی ماہر ہوں۔ میں مختلف بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کر چکی ہوں، جن میں اردن، عراق، دبئی، شارجہ، مراکش، ترکی اور الجزائر شامل ہیں۔"

قرآنی نسخوں کی تذہیب اور خطاطی امل ضیف‌اللہ نے مزید کہا کہ وہ الجزائر کے متعدد مصاحف کی تذہیب کر چکی ہیں اور انہیں دنیا کی بڑی قرآنی نمائشوں میں قرآن کریم کی خطاطی کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔

ایران: اسلامی فنون کا مرکز ایران میں قرآنی فنون کے معیار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: "ہم جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی فنون کا پہلا مرجع ہے کیونکہ یہی فنون ایران سے دیگر اسلامی ممالک تک پہنچے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی فنون ایران میں بہت ترقی یافتہ ہیں، اور الجزائر میں ہم ایرانی فنون سے متعلق کئی کتابوں سے استفادہ کرتے ہیں۔"

 

 
قرآن سرچشمه زندگی انسان‌ها است

قرآن؛ زندگی کا راستہ نمائش کے شعار "قرآن؛ زندگی کا راستہ" پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: "یہ ایک نہایت خوبصورت نعرہ ہے، درحقیقت قرآن ہی اصل زندگی ہے۔ جو بھی اس کتابِ الٰہی کو ترک کرے گا، وہ کبھی باعزت زندگی نہیں گزار سکے گا، کیونکہ قرآن ہی ہماری حیات کا سرچشمہ ہے۔"

قرآنی تعلیمات کی نئی نسل تک منتقلی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی تعلیمات کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے فن سب سے اہم وسیلہ ہے، کیونکہ یہ نہ صرف افراد کی دینی بلکہ قومی شناخت کی بھی حفاظت کرتا ہے۔/

 

4270706

نظرات بینندگان
captcha