صلاح البردویل آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہیں

IQNA

حماس؛

صلاح البردویل آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہیں

17:11 - March 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518210
ایکنا: اسلامی جہادی فلسطینی تنظیم حماس نے صلاح البردویل، اعلی فسلطینی کمانڈر کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ایکنا نیوز، العالم نیوز چینل کے مطابق ڈاکٹر صلاح البردویل، جو سیاسی، میڈیا اور قومی میدان میں ایک نمایاں شخصیت تھے اور سچائی، استقامت اور قربانی کی علامت سمجھے جاتے تھے، نماز تہجد کے دوران بارگاہِ الہی میں حاضر ہو گئے۔

آخری لمحے تک فلسطینی جدوجہد کے سپاہی رہے

بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے کبھی بھی فلسطین کی جدوجہد اور مزاحمت کی راہ میں اپنی ذمہ داریوں سے غفلت نہیں برتی اور آخری وقت تک استقامت کے ساتھ میدانِ مزاحمت میں ڈٹے رہے، یہاں تک کہ اللہ کے محبوب ترین راتوں  میں سے ایک شب میں شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہو گئے۔

شہداء کا خون آزادی کا چراغ ہے

حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ڈاکٹر صلاح البردویل، ان کی اہلیہ اور دیگر شہداء کا پاکیزہ خون، آزادی اور وطن واپسی کے راستے کو روشن کرے گا۔ دشمن کے سنگین جرائم ہماری استقامت اور عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہر شہید کی قربانی کے ساتھ مزاحمت کی آگ مزید بھڑکتی ہے، یہاں تک کہ غاصب قبضے کا خاتمہ ہو جائے۔

حماس کی دعا اور خراجِ عقیدت

یہ بیان  اتوار، 23 مارچ 2025  کو جاری کیا گیا، جس میں حماس نے ڈاکٹر صلاح البردویل اور ان کی اہلیہ کے لیے رحمت و جنت الفردوس کی دعا کی، اور ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور صابر فلسطینی عوام کے لیے صبر اور اجر کی التجا کی۔

ظالمانہ حملہ اور فلسطینی عوام کی قربانیاں

ڈاکٹر صلاح البردویل اور ان کی اہلیہ رمضان المبارک کی 23ویں شب، صیہونی افواج کے حملے میں شہید ہو گئے۔ یہ حملہ المواصی کے علاقے میں ان کے عارضی قیام گاہ پر کیا گیا، جو کہ خان یونس کے مغربی حصے میں واقع ہے۔ یہ وحشیانہ حملہ، صیہونی دشمن کے ان وحشیانہ جرائم کا تسلسل ہے، جو وہ غزہ کے صابر اور مزاحم عوام کے خلاف مسلسل انجام دے رہا ہے۔/

 

4273416

ٹیگس: حماس ، کمانڈر ، شہادت
نظرات بینندگان
captcha