تھائی لینڈ میں جشن مولود النبی(ص) ، بادشاہ اور ملکہ کی شرکت

IQNA

تھائی لینڈ میں جشن مولود النبی(ص) ، بادشاہ اور ملکہ کی شرکت

4:41 - April 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3518349
ایکنا: مولودالنبی(ص) فیستیول بنکاک اسلامی مرکز نونگ چوک میں افتتاح کیا گیا۔

ایکنا تھائی لینڈ کے مطابق، اس پروقار تقریب میں تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم، ان کے معاونین، تھائی لینڈ کی مسلم کونسل کے صدر، اعلیٰ حکومتی عہدیداران، اور مختلف ممالک کے سفراء شریک ہوئے، جن میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر ناصرالدین حیدری اور ثقافتی رایزن مہدی زارع بی‌عیب بھی شامل تھے۔

تقریب کے آغاز میں ممتاز قاریانِ قرآن کو بادشاہ تھائی لینڈ کے ہاتھوں انعامات دیے گئے۔ اس کے بعد تھائی لینڈ کی مسلم کونسل کے صدر نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سوانح حیات کا خلاصہ بادشاہ اور دیگر حاضرین کے سامنے پیش کیا۔

افتتاح جشنواره مولود النبی (ص) تایلند توسط پادشاه و ملکه تایلند

 

پروگرام کے دوران، مختلف ممالک کے سفراء اور غیر ملکی سفارتی نمائندوں کو بادشاہ کی جانب سے یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے۔ بعد ازاں بادشاہ نے ثقافتی و مذہبی نمائشوں میں شرکت کی اور ان نمائشوں میں نبی اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ، حلال معیشت، اسلامی فنون اور ثقافت سے متعلق پیش کیے گئے شاندار نمونوں کا مشاہدہ کیا۔

تھائی لینڈ میں میلادالنبی ﷺ کا یہ جشن سن ۱۳۸۵ ہجری قمری (مطابق ۱۹۶۵ میلادی) سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے اور رواں سال اس کی ۵۸ویں سالگرہ ہے۔

افتتاح جشنواره مولود النبی (ص) تایلند توسط پادشاه و ملکه تایلند

 

یہ جشن ملک بھر کے مسلمانوں کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے، جس کا مقصد سیرتِ نبوی ﷺ کی ترویج، اخلاق، محبت اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ، جو ولیعہدی کے زمانے سے ہی اس جشن کے حامی رہے ہیں، اسلامی سرگرمیوں، دینی تعلیم، مسلم معاشروں کی ترقی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جنوبی علاقوں میں مسلم برادری کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد منصوبے بھی چلا رہے ہیں۔ ان اقدامات سے تھائی لینڈ کے شاہی خاندان اور مسلمانوں کے درمیان باہمی احترام اور اتحاد کی عکاسی ہوتی ہے۔/

 

4277106

نظرات بینندگان
captcha