ایکنا نیوز- الخلیج نیوز کے مطابق یہ قرآن کریم کے نسخے "کیف قرآنی البصیرۃ برائے نابینایان" کی صورت میں ان اداروں اور تنظیموں کے درمیان تقسیم کیے گئے جو معذور افراد کی دیکھ بھال کے میدان میں سرگرم ہیں۔
امارات میں معذور افراد کو تعلیمی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی نے ان نسخوں کی تقسیم میں تعاون کیا، اور یہ قرآن کریم مراکش کے دارالحکومت رباط اور شہر کازابلانکا میں تقسیم کیے گئے۔
مراکش میں نیشنل ایسوسی ایشن برائے ترقیٔ معذورین، نابینا اور کم بینا افراد سے ہمدردی کی انجمن، نیشنل ایسوسی ایشن برائے نابینایان، علوی ادارہ برائے نگہداشتِ نابینایان، اور بریل تحریر پڑھنے کی مہارت رکھنے والے افراد نے یہ قرآن حاصل کیے تاکہ قرآن کریم کو سننے اور اس پر غور و تدبر کرنے میں ان کی مدد ہو سکے۔
بنیاد اوقاف و ادارہ اموال صغار دبئی نے اس سلسلے میں بتایا کہ یہ قرآن جو "مصحف البصیرۃ" کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک ملائیشیائی کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
مرکز نے مزید کہا کہ مصحف البصیرۃ میں بریل فہرست اور صوتی الیکٹرانک قلم شامل ہے جو نابینایان کو آیات منتخب کرنے اور سننے میں مدد فراہم کرتا ہے۔/
4281469