ایکنا نیوز- عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز "فلاحی ادارہ العین" کے ایک وفد نے مرجع عالی قدر آیتالله العظمی سیستانی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیتالله سیستانی نے وفد کو قیمتی نصیحتیں کیں اور نیکی کے کاموں کو مزید مضبوط کرنے اور پھیلانے کی تلقین کی۔ انہوں نے یتیموں اور ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے العین فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور اس کی مستقل حمایت کا یقین دلایا۔
آیتالله سیستانی نے اس بات پر زور دیا کہ اس ادارے کی خدمتیں اعلیٰ انسانی اقدار پر مبنی ہونی چاہئیں اور کارکنوں سے مزید ایثار و قربانی اور کارکردگی بہتر بنانے کی توقع ظاہر کی۔
وفد کے اراکین نے بھی آیتالله سیستانی کی مسلسل حمایت اور حکیمانہ رہنمائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خالص نیت اور ایثار کے ساتھ خدمت رسانی جاری رکھنے اور دنیا کے مختلف علاقوں میں یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کے دائرے کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
" العین فلاحی فاونڈیشن" ایک آزاد اور انسان دوست تنظیم ہے جو آیتالله العظمی سیستانی کی سرپرستی اور رہنمائی سے مستفید ہوتی ہے۔ یہ فلاحی ادارہ سن 2006 (1387 ہجری شمسی) میں عراق میں قائم ہوا اور باضابطہ طور پر ایک غیر سرکاری تنظیم (NGO) کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔
فاؤنڈیشن العین کی خدمات کا مرکزی ہدف یتیم اور ضرورت مند بچوں کو ہمہ جہت اور باوقار نگہداشت فراہم کرنا ہے۔/
4283993