مسجد ابراهیمی میں نماز عید سے روک دیا

IQNA

مسجد ابراهیمی میں نماز عید سے روک دیا

20:21 - June 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3518612
ایکنا: عید قربان کے پہلے دن مسجد ابراہیمی فلسطینیوں کے حوالے نہ کی گئی اور انکو اقامہ نماز سے روک دیا۔

ایکنا نیوز-  شهاب نیوز کے مطابق عید قربان کی تقریبات کے پہلے دن قابض اسرائیلی افواج نے فلسطینیوں کو مسجد ابراہیمی کی حوالگی سے انکار کر دیا، جس میں مسجد کے تمام صحن، دروازے اور دیگر تنصیبات شامل تھیں۔

رواں سال یہ ساتواں موقع ہے کہ قابض فوج نے مسجد کے مشرقی دروازے کو کھولنے سے انکار کیا۔ اس سے پہلے بھی عید الفطر، عید قربان، جمعے کے دنوں اور شب قدر کے موقع پر مسجد فلسطینیوں کے حوالے نہیں کی گئی۔

ادارہ اوقاف الخلیل نے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے، کہ وہ مسجد کی جزوی حوالگی کو قبول نہیں کرے گا، مسجد کو جزوی طور پر وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

قابض قوتوں کی جانب سے مسجد ابراہیمی کو یہودی عبادت گاہ (تلمودی کنیسہ) میں تبدیل کرنے اور اس کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی منظم نوآبادیاتی کوششوں پر تنبیہات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسجد ابراہیمی کی زیارت کریں، اس کی اسلامی شناخت کے تحفظ میں بھرپور حصہ لیں، اور خاص طور پر مذہبی مواقع پر وہاں کثرت سے موجود رہیں، تاکہ مسلمانوں کے حق عبادت کو تقویت ملے اور صہیونی قابضوں کی جانب سے طاقت کے ذریعے کنٹرول کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

نظرات بینندگان
captcha