ایکنا نیوز- شہدنا ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ قرآنی کورس تین اہم شعبوں پر مشتمل ہے:
یہ کورس مسجد الحرام کے قرآنی تعلیمی پروگراموں کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جسے خاص طور پر خواتین کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
خواتین کے لیے مختص قرآنی حلقات کے شعبے نے اس کورس کی نگرانی، تنظیم اور تعلیمی و عملی منصوبہ بندی کی ہے۔
اس سمر کورس کے دوران مسجد الحرام میں خواتین کی 60 قرآنی حلقات قائم کی گئی ہیں، جن میں 1500 سے زائد طالبات نے شرکت کی اور ان سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔
یہ پروگرام ماہر اور تجربہ کار قرآنی معلمات و مدرسات کے زیرِ نگرانی جاری ہے، جو قراءت اور تعلیمِ قرآن میں مہارت رکھتی ہیں۔ یہ تمام سرگرمیاں مسجد الحرام کے دینی امور کے نگراں ادارے کی زیر سرپرستی انجام دی جا رہی ہیں، جن کا مقصد قرآن کریم کی خدمت اور اس کی نشر و اشاعت ہے۔
اس کورس کے انعقاد کے دیگر مقاصد میں یہ بھی شامل ہے کہ اسلامی تعلیمی نشستوں کے اثرات کو مؤثر بنایا جائے، اور حرمین شریفین (مسجد نبوی اور مسجد الحرام) کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے خواتین زائرین کے مختلف طبقات تک قرآن کی تعلیم کو عام کیا جائے۔
4295105