بین الاقوامی طلباء قرآنی مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ

IQNA

آن لائن

بین الاقوامی طلباء قرآنی مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ

7:30 - July 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3518837
ایکنا: ساتویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ برائے مسلمان طلبہ، ملک کے قرآنی طلبہ تنظیم کے زیر اہتمام ورچوئل (آن لائن) انداز میں شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ساتویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے برائے مسلمان طلبہ کے حفظِ کل قرآن کریم کا ابتدائی مرحلہ آج 29 تیرماہ (مطابق 19 جولائی) سے "مبین اسٹوڈیو" میں ورچوئل طور پر شروع ہو گیا ہے، جو 1 مرداد (مطابق 22 جولائی) تک جاری رہے گا۔

ان مقابلوں کے پہلے دن، چند شرکاء نے براہ راست ویڈیو رابطے کے ذریعے اپنی حفظ کردہ آیات پیش کیں۔ اس مرحلے میں معتز آقائی بحیثیت جج خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ساتویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ برائے مسلمان طلبہ کے سیکریٹریٹ کے مطابق، رشتۂ حفظِ کل قرآن کے اس مرحلے میں کل 47 شرکاء مختلف ممالک سے شریک ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، اس مقابلے میں شرکت کے لیے ایران کی نمائندگی کرنے والے افراد کے چناؤ کے لیے قرائت تحقیق اور حفظ کل کے دو شعبوں میں آئندہ ہفتے ایک ویڈیو فائل کے ذریعے تلاوتوں کا انتخابی امتحان منعقد کیا جائے گا، جسے جیوری کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 

4295239

نظرات بینندگان
captcha