ایکنا نیوز- اخبار 55 نیوز کے مطابق علویوں اور مراکش کے عوام کے درمیان دوستی اور مضبوط تعلقات کی چھببیسویں سالگرہ کے موقع پر، مراکش کے صوبہ ناظور کی مقامی علمی کونسل نے صوبے کے اسلامی امور کے علاقائی دفتر کے تعاون سے بدھ کی شب، 1 مرداد کو فرودگاه العروی ناظور پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔
اس تقریب کا مقصد بیرون ملک مقیم مراکشی شہریوں کی وطن واپسی پر ان کا خیرمقدم کرنا تھا۔
اس موقع پر قرآن کریم کے نسخے ان مراکشی شہریوں میں تقسیم کیے گئے جو وطن واپس لوٹے۔ یہ قرآن مجید عربی زبان میں تھا، جبکہ اس کے کچھ نسخے فرانسیسی اور ہسپانوی زبانوں میں ترجمہ شدہ بھی تھے تاکہ ان زبانوں میں رہنے والے افراد وحی کے پیغام کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔
تقریب میں مراکش کی ممتاز مذہبی شخصیات نے شرکت کی، جن میں:
· علامہ میمون بریسول، رئیس مقامی علمی کونسل صوبہ ناظور
· ڈاکٹر احمد بلحاج، علاقائی نمائندہ برائے اسلامی امور ناظور
· پروفیسر بوخرصہ مصطفی، تقریب کے کوآرڈینیٹر
شامل تھے۔
یہ اقدام دینی تبلیغی منصوبے کے دائرہ کار میں اور دنیا بھر میں مقیم مراکشیوں سے دینی اداروں کے رابطے کو مضبوط بنانے اور ان کے وطن کے ساتھ روحانی و دینی تعلقات کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا، جسے مراکشی کمیونٹی نے بھرپور پذیرائی دی۔
آخر میں، اس تقریب کی تصویری جھلکیاں بھی پیش کی گئی ہیں۔/
4296173