مسلمان بین الاقوامی طلباء مقابلوں کے قوانین بین الاقوامی ہیں

IQNA

عباس امام‌ جمعه:

مسلمان بین الاقوامی طلباء مقابلوں کے قوانین بین الاقوامی ہیں

5:17 - August 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3519017
ایکنا: ساتویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ برائے مسلم طلبہ کے جج نے کہا کہ اس مقابلے میں شریک افراد طالب علم ہیں اور ممکن ہے کہ زیادہ تر پیشہ ورانہ اور تکنیکی انداز میں تلاوت نہ کرتے ہوں۔

ایکنا نیوز- قرآن کے بین الاقوامی جج اور بزرگ قاری، عباس امام جمعہ نے پیر کو ۳۶ ممالک کے طالب علم قراء کی جانب سے ارسال کردہ ۴۵ تلاوتی فائلوں کا جائزہ اور ابتدائی اسکریننگ کی۔ یہ تمام قاریان شعبہ قراءت تحقیق میں حصہ لینے کے امیدوار تھے۔

یہ مرحلہ "مبین اسٹوڈیو" (تنظیم قرآنی برائے طلباء) میں منعقد ہوا۔ امام جمعہ نے تلاوتوں کی جانچ کے بعد ایکنا کے نمائندے سے گفتگو میں کہا: یہ مقابلہ دیگر عام قرآنی مقابلوں کی طرح نہیں ہے، جہاں مختلف عمر کے قاری اور حافظ شریک ہوتے ہیں، بلکہ یہ خاص طور پر طلبہ کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا: چونکہ یہاں ہم ایک مخصوص طبقے یعنی طلبہ کے ساتھ ہیں، جو ممکن ہے پیشہ ورانہ اور تکنیکی انداز میں قرآن نہ پڑھتے ہوں، اس لیے کم از کم اس مرحلے میں بہت زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہییں۔ البتہ، جن تلاوتوں کا میں نے جائزہ لیا ان میں سے ۱۰ فائلیں ایسی تھیں جو تسلی بخش اور قابل قبول تھیں۔ بہرحال یہ نوجوان ہیں اور ان سے امید ہے کہ اپنی قراءت کے معیار کو بلند کرنے کی مزید کوشش کریں گے، کیونکہ یہ ایک بین الاقوامی میدان ہے۔

بین الاقوامی قاری نے کہا: یہ مقابلہ چونکہ بین الاقوامی حیثیت کا حامل ہے، اس لیے اس کے قوانین کو لازماً بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق ہونا چاہیے اور ہمیں ان سے انحراف کی اجازت نہیں ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا: باوجود اس کے کہ کچھ شرکاء نے مطلوبہ حدِ نصاب حاصل کیا ہے اور اگلے مرحلے کے لیے منتخب ہونے کے اہل ہیں، لیکن صرف ایک یا دو نکات کی ہلکی سی رہنمائی کے ساتھ وہ حتمی مرحلے میں کامیاب شمولیت کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔/

 

4300624

نظرات بینندگان
captcha