عراق؛ بین الاقوامی «رحمة للعالمین» فیسٹیول کا اہتمام

IQNA

عراق؛ بین الاقوامی «رحمة للعالمین» فیسٹیول کا اہتمام

6:55 - August 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3519065
بین الاقوامی فیسٹیول "رحمة للعالمین: رحمت برائے عالم"، نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت کے موقع پر عراق میں آستانہ مقدس عباسی کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

ایکنا نیوز، عالمی نیٹ ورک الکفیل کی ویب سائٹ کے مطابق آستانہ مقدس عباسی کے متولی نے ایک ابتدائی اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد جشنوارہ "رحمة للعالمین" کے انعقاد کے لیے ضروری تیاریوں پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرنا تھا۔ یہ جشنوارہ نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کی 1500 ویں سالگرہ کے موقع پر منایا جائے گا۔

سید عقیل الیاسری، سربراہ ثقافتی مرکز آستانہ عباسی نے بتایا کہ یہ اجلاس آستان کے متعدد انتظامی ارکان اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہوں کی موجودگی میں منعقد ہوا، جس میں ان سرگرمیوں پر غور کیا گیا جو 12 تا 18 ربیع الاول منعقد کی جائیں گی۔ ان سرگرمیوں میں آستان کے اندر اور باہر مختلف پروگراموں کے ساتھ ساتھ علمی و ثقافتی تقریبات بھی شامل ہوں گی، جو عراق کی مختلف جامعات کے تعاون سے ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کے شرکاء نے عراق سے باہر سے شرکت کرنے والے افراد جیسے محققین، اساتذہ، قراء قرآن اور حوزوی شخصیات کے لیے دعوت ناموں کی تنظیم کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا، تاکہ ان سرگرمیوں کو زیادہ متنوع علمی و ثقافتی پہلو فراہم کیا جا سکے۔

آستانہ مقدس عباسی کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کی مناسبتوں کو زندہ کرنا اور ان کے علوم، فضائل اور سیرتِ مبارکہ کی خوشبو کو معاشرے تک پہنچانا ہے۔/

 

4302217

نظرات بینندگان
captcha