ایکنا نیوز کے مطابق، اس مقابلے کے انتخابی مرحلے کا انعقاد گذشتہ منگل کو قرآنی یونیورسٹی ادارے کی جانب سے کیا گیا۔
انتخابی راؤنڈ میں ملک بھر کے قرآنی و عترتی طلبہ کے 11 ممتاز قاری و حافظ شامل تھے جنہوں نے ججوں کے پینل کے سامنے کارکردگی دکھائی۔ ججوں میں اساتذہ محمد حسین سعیدیان (صوت)، عباس امامجمعه (تجوید)، معتز آقایی (حسنِ حفظ)، سعید رحمانی (وقف و ابتدا) اور محسن یاراحمدی (لحن) شامل تھے۔
شرکاء کی فہرست
شعبہ حفظ کل:
موسی معتمدی ( اسلامی اوپن یونیورسٹی نجفآباد/ اصفهان)
میلاد عاشقی (وزارت صحت/ آذربایجان شرقی)
محسن محمدی (میڈیکل کالج/ تهران)
محمد جواد دلفانی (اسلامی اوپن یونیورسٹی/ البرز)
محمد حسین بہزادفر (وزارت تعلیم/ تهران)
محمدمهدی رضایی (وزارت صحت/ تهران)
محمد رسول تکبیری (وزارت علوم/ تهران)
شعبہ قرائت تحقیق:
محمد حسین قصریزاده (وزارت علوم/ تهران)
مصطفی قاسمی ( اسلامی اوپن یونیورسٹی/ مازندران)
مهدی شایق ( پیام نور یونیورسٹی/ البرز)
محمدمهدی کہکشان (اسلامی اوپن یونیورسٹی/ اصفهان)
کارکردگی کے حتمی جائزے کے بعد، محمد حسین بہزادفر نے شعبہ حفظ کل میں اور مصطفی قاسمی نے شعبہ قرائت تحقیق میں سب سے زیادہ امتیاز حاصل کیا اور یوں دونوں طلبہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کے طور پر ساتویں بین الاقوامی قرآن مقابلہ برائے مسلم طلبہ کے لیے منتخب کیا گیا۔/
4303572