قاہرہ؛ مسجد امام حسینؑ میں میلادالنبی ﷺ کی پرشکوہ تقریبات+ تصاویر و فلم

IQNA

قاہرہ؛ مسجد امام حسینؑ میں میلادالنبی ﷺ کی پرشکوہ تقریبات+ تصاویر و فلم

7:50 - September 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3519111
ایکنا: ایام میلادالنبی ﷺ کے موقع پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی مسجد امام حسینؑ میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں مصری حکام اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

ایکنا نیوز- الیوم السابع نیوز کے مطابق، اس تقریب میں مصر کے مذہبی رہنماؤں اور حکام نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر نظیر محمد عیاد (مفتی مصر)، ڈاکٹر علی جمعہ (رکن ہیئت علمائے ازہر) اور محمد عبدالدایم الجندی (سیکرٹری جنرل تحقیقی ادارہ اسلامی الازہر) شامل تھے۔ عوام کی بڑی تعداد نے بھی اس تقریب میں حاضری دی۔

تقریب کا اہتمام سپریم کونسل طریقت‌های صوفیہ نے کیا جس میں خطابات اور مدحتِ رسول ﷺ پیش کی گئی۔ شرکاء، جو زیادہ تر مصری صوفی تھے اور سفید لباس میں ملبوس تھے، نے حضور اکرم ﷺ سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا اور میلادالنبی ﷺ کو اسلامی اقدار کی تجدید کا موقع قرار دیا۔

عبدالہادی القصبی، صدر شورائے عالی صوفیہ نے کہا کہ یہ تقریب جامعہ الازہر کے شیخ احمد الطیب، وزیر اوقاف اور مفتی مصر کی مکمل ہم آہنگی سے منعقد کی گئی۔

قابلِ ذکر ہے کہ ماہ ربیع الاول حضور اکرم ﷺ کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے۔ اس موقع پر مسلمان نبی کریم ﷺ کی سیرت و اخلاق سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اخوت، اتحاد اور امن و ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دیتے ہیں۔/

 

۔

ویڈیو کا کوڈ

 

 

4303566

نظرات بینندگان
captcha