ایکنا نیوز کے مطابق، یہ مقابلے ادارہ اوقاف و امور اسلامی (حکومت لیبیا) کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئے اور گذشتہ روز اتوار (۶ محرم) کی شام نمایاں کامیاب افراد کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔
نتائج درج ذیل ہیں:
حفظِ مکمل قرآن میں پاکستان کے ضیاء الدین محمد رحیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ دوسری سے چوتھی پوزیشن تک بالترتیب صومالیہ کے عبدالقادر یوسف محمد، نائیجیریا کے ابوبکر محمد حسن اور جمہوریہ کانگو کے ابراہیم مومبا نے حاصل کی۔
نونهال حفاظِ قرآن کے مقابلے میں لیبیا کے سلمان محمود نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ گنی کے آمادوہ بالدی، بنگلہ دیش کے انس بن عتیق، یمن کے ایمن محمد سعید اور جرمنی کے منیب رامز محمود نے اگلی پوزیشنیں حاصل کیں۔
حفظ قرآن مع القراءات العشر میں برطانیہ کے عبدالظاہر عبداللہ ابراہیم پہلے نمبر پر رہے، اس کے بعد کینیا کے یحییٰ محمد آدم اور جرمنی کے طارق محیی خلو نے پوزیشنیں حاصل کیں۔
حفظ قرآن مع التفسیر میں لیبیا کے نمائندے عبدالرحمن عبدالجلیل الجہانی پہلے نمبر پر رہے، جبکہ دوسری سے چوتھی پوزیشن تک بالترتیب کانگو برازویل کے بونا تیام، شام کے محمد عیسی حاج اسعد، تاجکستان کے زکریا شربیوف اور گھانا کے عبدالصمد آدم نے حاصل کی۔
یہ مقابلے ۲۰ ستمبر (۲۹ شهریور) کو لیبیا کے شہر بنغازی میں شروع ہوئے تھے جن میں ۷۰ سے زائد ممالک کے ۱۲۰ حفاظ نے شرکت کی۔
منتظمین نے زور دیا کہ یہ قرآنی مقابلے نہ صرف مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہیں بلکہ اسلامی اقدار کو اجاگر کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہیں۔ ان میں ایشیا، امریکہ، یورپ اور افریقہ کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔/
4307717