ایکنا نیوز، خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ اس مرحلے میں پورے شام سے 372 شرکاء حصہ لے رہے ہیں، اور ان ہی میں سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو بینالمللی قرآنی مقابلوں میں شام کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
ان مقابلوں میں اب تک 6 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 372 افراد نے ابتدائی اور دوسرے مرحلے میں کامیابی کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
عبدالقادر عثمان، جو کہ وزارتِ اوقافِ شام کے محکمہ امورِ قرآن کے ڈائریکٹر ہیں، نے کہا: فائنل مرحلے میں شریک 372 شرکاء حفظ، تجوید اور تلاوت میں اعلیٰ معیار کے حامل ہیں، اور وہ کئی امتحانات سے کامیابی کے ساتھ گزرنے کے بعد اس مرحلے تک پہنچے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فائنل مرحلے کے شرکاء میں 102 افراد ایسے ہیں جو قراءاتِ قرآن کے شعبے میں حصہ لے رہے ہیں ،یہ شعبہ اس سال پہلی مرتبہ مقابلوں میں شامل کیا گیا ہے۔
عبدالقادر عثمان نے وضاحت کی کہ ان مقابلوں کے ممتاز شرکاء کو شام کی قومی قرآنی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا، جو ملک کی نمائندگی کے لیے بینالمللی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرتی ہے۔
انہوں نے قومی قرآنی کمیٹی کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا: یہ کمیٹی اب تک 9 بینالمللی قرآنی مقابلوں میں شریک ہو چکی ہے اور 9 اعلیٰ مقامات حاصل کر چکی ہے، جن میں ملائیشیا میں پہلا مقام، مراکش میں دوسرا مقام، اور لیبیا و مصر کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں شامل ہیں۔/
4308850