فلسطین کوقیام امن کیلئے حماس سے معاہدہ توڑنا ہوگا،نتن یاہو

IQNA

فلسطین کوقیام امن کیلئے حماس سے معاہدہ توڑنا ہوگا،نتن یاہو

13:43 - April 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1399796
بین الاقومی گروپ :مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ محمود عباس اگرفلسطین میں امن چاہتے ہیں تو ان کی تنظیم الفتح کو حماس سے معاہدہ توڑنا ہوگا۔

ایکنا نیوز-سماء نیوز-برطانوی نشریاتی ادارے سے گفت گو میں نتن یاہو کا کہنا تھا کہ جب تک الفتح اور حماس کے درمیان معاہدہ نہیں ٹوٹتا اسرائیل امن مذاکرات نہیں کرسکتا۔ دوسری جانب امریکا امن مذاکرات کے خاتمے کے حق میں نہیں، واضح رہے کہ فتح اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق دونوں تنظیمیں چند ہفتوں میں مشترکہ حکومت بنانے اور چھ ماہ بعد الیکشن کرانے پر متفق ہوگئی ہیں۔ سماء

15053

ٹیگس: حماس ، فتح ، امن
نظرات بینندگان
captcha