ایکنا نیوز ایجنسی-اطلاع رساں ادارے"fm.ca.985" کے مطابق مسلمانوں کی " بانگویی" شھر سے ہجرت کے بعد اینٹی بالاکا کے شدت پسند عیسائیوں نے یہاں کی مسجد میں لوٹ مار شروع کردیا اور مسجد کا سامان لوٹنے کے بعد مختلف اسلامی کتابوں کو نذر آتش کی۔فرانسیسی رپورٹر کے مطابق شدت پسندوں نے آگ لگانے کے بعد مسجد کی دیواروں پر وال چاکنگ کی کہ ہم نے اس شھر کو مسلمانوں کے وجود سے پاک کردیا ہے اور اس مسجد کا نام عیسائی جوان مرکز کا نام دے دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں اور گذشتہ ان جیسے دیگر واقعات میں فرانس کی امن فوج خاموش تماشائی کی بن کر دیکھتی رہی ہے۔