ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " Ajib" کے مطابق ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں چینی حکومت کسی نہ کسی طریقے سے مسلمانوں کو دباو میں لانے کے لیے اینٹی مسلم اقدام کرتی رہتی ہے اس سال بھی سینکیانگ میں "غولجا " شھر کے ایک ہسپتال نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں مسلمان اسٹاف کو روزہ رکھنے کی اجازت نہیں کیونکہ اس سے انکے کام میں خلل پڑتا ہے
اس علاقے میں نو ملین مسلمان آباد ہیں لیکن ہمیشہ مسلمان آبادی کوچینی حکومت کی طرف سے عبادت کے معاملات میں مشکلات در پیش رہتی ہیں ۔
اویغور کی عالمی تنظیم جو میونخ میں واقع ہے کی طرف سے اس تعصب پر مبنی اقدام کی شدید مذمت کی گئی یے اور مسلمانوں کے حقوق پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔