چین نے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی

IQNA

چین نے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی

14:02 - July 04, 2014
خبر کا کوڈ: 1425494
بین الاقوامی گروپ: چین میں سرکاری اعلان کے مطابق تمام طلباء اور سرکاری ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ روزہ نہیں رکھ سکتے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے«فرانس 24»،کے مطابق اسکولوں کی ویب سائیٹ اور ریڈیو کے زریعے اعلان کیا گیا ہے کہ «سین‌کیانگ» میں اویغور مسلمان طلباء اور سرکاری ملازمین روزہ نہیں رکھ سکتے
«روکیانگ» میں اسکول ویب سایٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ اسکول کے اساتذہ بھی روزہ نہیں رکھ سکتے،کسی مذہبی پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتے اور نہ ہی طلباء کو مذہبی امور سے متعلق گائیڈ کرسکتے ہیں
سین‌جیانگ کے کئی ویب سائیٹ پروپگینڈہ کر رہی ہیں کہ روزہ رکھنا مضر صحت اور خطرناک ہے اور کئی علاقوں میں ریٹائرڈ اساتذہ کو دوبارہ تعینات کرکے انہیں مساجد کے سامنے مامور کر دیا گیا ہے کہ وہ طلباء کو مساجد میں جانے نہ دیں۔  

منگل کے دن کئی علاقوں میں کیمونسٹ گروپ کی سالگرہ کے پروگراموں میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کو دعوت دی گئی تھی اور کھانا بھی کھلایا گیا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کس کس نے روزہ رکھا ہے۔

1425457

ٹیگس: چین ، روزہ ، مسلمان
نظرات بینندگان
captcha