جامعہ الازهر: غزه میں جاری مظالم فلسطینیوں کی نسل‌کشی ہے

IQNA

جامعہ الازهر: غزه میں جاری مظالم فلسطینیوں کی نسل‌کشی ہے

14:14 - July 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1429638
بین الاقوامی گروپ : غزہ میں وحشتناک اسرائیلی مظالم کے خلاف جامعہ الازھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین میں نسل کشی ہورہی ہے ۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الاهرام»، کے مطابق ، شیخ الازهرکے سربراہ محمد الطیب نے اپنے ایک بیان میں صھیونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقاعدہ طورپر فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے
شیخ الازهر نے اس بیان میں کہا کہ عرب لیگ، اسلامی کانفرنس اور سلامتی کونسل اور تمام دیگر عالمی انسانی حقوق کے ادارے فوری طور پر ان مظالم کا نوٹس لیکر حملے بند کروائیں۔ 

مصر میں بھی مختلف سیاسی لیڈروں نے اپنے اپنے بیانات میں اس بربریت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
مصر کی سیاسی پارٹیوں نے عوامی کمیٹی کی دعوت قبول کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے افطار کے بعد ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہیں ۔

مصر کے ان سیاسی شخصیات اور پارٹیوں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رفح کے راستے کو ہمیشہ کے لیے کھول دیا جائے۔

1429068

نظرات بینندگان
captcha