قطر میں خواتین کے لیے حفظ قرآن کی مختصر مدت کی اسپشل کلاسز کا اہتمام

IQNA

قطر میں خواتین کے لیے حفظ قرآن کی مختصر مدت کی اسپشل کلاسز کا اہتمام

15:53 - August 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1437008
بین الاقوامی گروپ: گرمیوں میں حفظ قرآن کی خصوصی کلاسز کا اہتمام «شفیع» کے عنوان سے دس اگست کو«شیخ عید» فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے ۔
ایکنا نیوز- قطر کے روزنامہ «الرایة» کے مطابق «شیخ عید»  فاونڈیشن کے تعاون سے خواتین کے لیے  پانچواں سالانہ حفظ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔
اس خصوصی کلاسز میں چودہ سال اور اس سے بڑی عمر کی طالبات شرکت کریں گی ۔ اس خصوصی کلاسز کا مقصد قرآن سے لگاو اور قرآنی تعلیمات و ثقافت کو عام کرانا ہے ۔
کلاسز دس اگست سے یکم ستمبر تک جاری رہیں گی اور روزانہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڈھے آٹھ بجے کلاس شروع ہوگی ۔
اس خصوصی کلاسز میں سورہ «بقره» اور «آل عمران» انتیسواں اور تیسواں پاروں کے علاوہ اور دو پاروں سے زیادہ حفظ کی کلاسز بھی شامل ہیں ۔
ٹیگس: حفظ ، قرآن ، خواتین
نظرات بینندگان
captcha